Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Lac Defloratum

Lac Defloratum

Lac Defloratum

لیک ڈی فلو ریٹم ( کریم نکلا ہوا دودھ)

لیک ڈی فلو ریٹم جو کہ دور ہے اس کو صرف بلند پوٹینسی میں استعمال کرنا کارآمد ہے چھوٹی پوٹینسی میں بیکار ہے


یہ دوا ایسے افراد میں کارآمد ہے جو دودھ ہضم نہیں کر سکتے اور انہیں مختلف قسم کی بیماریاں دودھ کے پینے سے لاحق ہو جاتی ہیں


درحقیقت یہ افراد دودھ کا مزاج رکھتے ہیں اور انہیں دودھ سے سخت نفرت ہوتی ہے


دودھ میں چونکہ نیٹرم میور یعنی نمک طعام نمایاں طور پر پایا جاتا ہے لہذا اس میں نیٹرم میور کی کچھ علامات ملتی ہیں

مثلا

پیاس زیادہ لگتی ہے متلی ہوتی ہے اور الٹی آتی ہے قبض وغیرہ


لیک ڈی فلو ریٹم کا مزاج سرد مزاج ہوتا ہے


خوب کپڑے لپیٹنے کے باوجود محسوس کرتا ہے کہ اس پر سرد ہوا چل رہی ہے


خون کی کمی ہوتی ہے گرم کمرہ اور گرم لباس پسند کرتا ہے


اس دوا کی نمایاں ترین علامات میں سے پہلی سر درد اور دوسری قبض ہے, سر درد دورہ دار ہوتا ہے


تمام جسم کے برعکس سر درد کو ٹھنڈک سے آرام آتا ہے


یہ سر درد عموما دودھ پینے کے بعد شروع ہو جاتا ہے اور سر درد کے دوران میں بڑی مقدار میں زردی مائل پیشاب آتا ہے


متلی ہوتی ہے اور بلغم ہوتا ہے


کنپٹیوں میں شدید دھڑکن ہوتی ہے سر کو کس کے باندھنے سے آرام ملتا ہے اور سر درد کے ہمراہ قبض ہوتی ہے


قبض قدرشدید کے پاخانہ پھیرتے وقت مریض کی چیخیں نکل جاتی ہیں پاخانہ بڑا


سخت اور انتہائی زور لگانے سے خارج ہوتا ہے یہاں تک کہ مقعد پھٹی جاتی ہے


یہ دوا ذیابطین میں جبکہ عام کمزوری کمی خون بڑی مقدارمیں پیشاب , زیادہ پیار قبض وغیرہ ہو کارآمد ھے


ذیابطین پڑھیں


دل کی کمزوری یا جگر کی تکلیف نیز ملیریا کی وجہ سے جالندھر واقع ہو جاتا ہے


دل اور جگر کی ساخت بدل جاتی ہے


دودھ پینے والے افراد میں کمی خون قبض پیشاب میں البیومن اسہال متلی الٹی سر درد ابکائیاں پیٹ میں نفخ معدہ کی خرابی اور آخر کار دودھ سے نفرت پیدا ہو جاتی ہے

محنت و مشقت برداشت نہیں ہوتی نیند زایا ہونے سے طبیعت گزر جاتی ہے


حمل کے دوران کی الٹی جب کہ مریضہ دور سے نفرت کرے


سرد پانی میں ہاتھ ڈالنے سے ماہواری دب جانا جس کے ہمراہ تمام جسم میں درد خصوصا سر درد


جب دودھ کم ہو جائے اور پستان سوکھنے شروع ہو جائیں تو اکثر یہ دوا کارآمد ہوتی ہے شیر خوار بچے اکثر اس دوا کو طلب کرتے ہیں جب کہ وہ دودھ ہضم نہ کرسکیں

Post a Comment

0 Comments