Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Nux Vomica Homeopathic Medicine 30 200 In Urdu

Nux Vomica Homeopathic Medicine 30 200 In Urdu

 

Nux Vomica Homeopathic Medicine 30 200 In Urdu

(نکس وامیکا (کچلا


چڑچڑے اور بات بات پر گلے پڑ جانے والے لوگوں کی خاص دوا ہے


اس کا مزاج کثرت سے مصالحہ دار غذاؤں کے استعمال, کثرت شراب نوشی, تمباکو نوشی, زیادہ بیٹھے رہنا اور ورزش نہ کرنا, مثال دوکاندار اور دیگر دماغی کام کرنے والے, رات کو زیادہ جاگتے رہنا وغیرہ وغیرہ سے خود بخود تیار ہو جاتا ہے


جب اس طرح کی بے باقاعدہ زندگی ہوگی تو قبض کا اور بد ہضمی کا رہنا لازمی ہے

 

لہذا یہ لوگ کام چلا لو جلاب آور دوائی اور ہاضمے دار چیزوں کا بکثرت سے

 استعمال کرتے ہیں اور اس طرح سے نکس وامیکا کے پکے مریض بن جاتے ہیں


نشہ والی چیزیں استعمال کرنے والوں اور یونانی اور ایلوپیتھی کی ادویات کھانے والوں کی طبیعت کو ہموار کرنے کے لیے اکثر سب سے پہلے یہ دوا دینی پڑتی ہے


مختصر یہ کہ نکس وامیکا کا مریض چیٹ چڑا اور جھگڑالو ہوتا ہے اور اکثر بدہضمی اور بواسیر کا شکار ہوتا ہے


معمولی سے شور سے ڈر جاتا ہے معمولی سی بلکہ نامناسب دوا بھی برداشت نہیں کر سکتا

شور نا قابل برداشت معمولی سی بات نا قابل برداشت


پاخانہ کی بار بار نہ مکمل حاجت یہ نکس وامیکا کی خاص علامت ہے اور تقریبا نکس وامیکا کے تمام کیسوں میں ملتی ہے


پاخانہ معمولی سا آتا ہے مگر اس کے بعد کچھ عرصے کے لیے آرام محسوس ہوتا ہے

  وضع حمل کی بے قاعدہ دردیں جن کے ساتھ پیشاب یا پاخانہ کی بار بار حاجت

نکس وامیکا کی تمام علامات صبح کے وقت خراب ہوتی ہیں چنانچہ سردرد کھانسی وغیرہ صبح کو شدید ہوتی ہے


معدہ میں درد بدہضمی اور بوجھ کا احساس غذا کھانے کے گھنٹہ دو گھنٹہ بعد شروع ہو جاتا ہے


نکس وامیکا کا مریض آرسینک البم کی طرح سردی محسوس کرتا ہے


کمر درد میں مریض کروٹ لینے کے لئے پہلے اٹھ کر بیٹھ جاتا ہے ورنہ کروٹ لینے دشوار ہو جاتی ہے


ماہواری جلد کثرت سے زیادہ عرصہ رہتی ہے اور حیض کے دوران تمام تکالیف بڑھ جاتی ہیں


نکس وامیکا رات کو لینا زیادہ مفید ہے اور سلفر صبح کے وقت


دوا کی مرکزی علامات


چڑچڑا پن, پاخانہ کی نامکمل بار بار حاجت, صبح کے وقت تمام علامات کا خراب ہونا, بدہضمی, گیس وغیرہ


طاقت

30, 200

Post a Comment

0 Comments