رسٹاکس
یہ ایسے دردوں کی دوا ہے جس میں دردوں کی وجہ سے مریض آرام سے لیٹ نہیں سکتا بلکہ کروٹ رہتا ہے
اس کا مریض اگرچہ کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا رہے گا اور بے چین آرام رہے گا اور ایک جگہ پر سکون سے نہیں لیٹ سکتا
کسی بھی طرح کی حرکت کرنے سے مریض کو آرام محسوس ہوتا ہے درد بھی کم ہو جاتا ہے اور اگر مریض بیٹھے یا لیٹ جائے تو سے درد شروع ہو جاتا ہے اس لیے پھر مریض حرکت کرتا رہتا ہے
پہلے حرکت کرنے سے بڑھتا ہے پھر آہستہ آہستہ ہر حرکت کو قائم رکھنے پر جیسے جیسے جسم گرم ہو جاتا ہے درد کم ہو جاتا ہے
دل کو انسان کام کاج میں مصروف رہتا ہے اسی لیے درد وغیرہ بھی کم ہوتا ہے
اور جب رات کو ایک جگہ پر لیٹتا ہے تو درد
بہت تیز ہو جاتے ہیں
اس دوا کی تمام علامات سرد موسم میں تیز ہو جاتی ہیں اور گرمی میں اور گرم خشک ہوا میں آرام محسوس ہوتا ہے
اگر پسینہ آئے اور جسم بیگ جائے تو اس حالت میں رسٹاکس کی علامات پیدا ہوجاتی ہیں
کوئی بھاری چیز اٹھانے پر زور لگانا پڑ جائے تورسٹاکس کو طلب کرتا ہے
مریض کی زبان میلی ہوتی ہے لیکن زبان کی نوک سرخ ہو تو یہ اس دوا کی خاص علامت ہے
کمر درد کو کسی سخت چیز پر لیٹنے سے آرام ملتا ہے مثلا فرش
سردی کے بخار کی وجہ سے کھانسی خشک اور گرمی کے بخار کی وجہ سے چھپاکی اس دوا کی خاص الخاص علامت ہے
اگر ٹھنڈے پانی سے نہایا جائے تو تکلیفات بڑھ جاتی ہیں
طاقت
اس دوا کو 30 سے 200 اورزیادہ طاقتوں میں استعمال کیا جاتا ہے
0 Comments